English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوازشریف کی صحت کی بہتری کیلیے کوششیں جاری ہیں‘حسین نواز

القمر

لندن(صباح نیوز) نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی صحت کی بہتری کے لیے ڈاکٹرز اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو کچھ نئی ادویات دی جا رہی ہیں، مرض کی تشخیص کا عمل جاری ہے، دل کی بیماری کی تشخیص کا عمل بھی جاری ہے۔حسین نواز کا کہنا تھا کہ ان کے والد اور ہمشیرہ مریم نواز کو پاکستان میں علیحدہ علیحدہ قید رکھا گیا۔ والدہ کی وفات کے بعد ہمیں اکٹھے بیٹھ
کر غم بانٹنے کا موقع نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ عدالتیں ساری باتیں سمجھتی ہیں، ہمیں ان سے اچھی امید ہے، ہماری ہمیشہ جدوجہد رہی ہے کہ عدالتیں آزاد ہوں۔ایک سوال پر حسین نواز نے کہا کہ نواز شریف کی 72گھنٹوں میں امریکا جانے کی خبریں درست نہیں ہیں۔ پلیٹ لیٹس کا مسئلہ حل ہونے تک امریکا جانے کا فائدہ نہیں ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے