English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتاری پولیس کیلئے بڑا چیلنج بن گئی

110 وکلاکی شناخت‘سیف سٹیز کیمروں کی فوٹیجز پر پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں
کسی بھی ملزم کی گرفتاری کیلئے ہم پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے‘ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی سی حملہ کے کردارحسان نیازی کی گرفتاری پولیس کیلئے بڑا چیلنج بن گئی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ جس نے بھی قانون شکنی کی اسے گرفتار کیا جائے گا، کسی بھی ملزم کی گرفتاری کیلئے ہم پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔ دوسری جانب حسان نیازی کے علاوہ دیگر 110 وکلاکی بھی شناخت ہو گئی ہے۔ سیف سٹیز کیمروں کی فوٹیجز پر پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ توڑ پھوڑ اور فائرنگ کرنیوالے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے