English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کی کسی بات پر اعتبار نہیں‘مصطفی کمال

کپتان چار مرتبہ کراچی آئے مگر نتیجہ کچھ نہیں نکلا
شہر کو 162 ارب کے پیکیج کا اعلان کیا مگر دیا کچھ نہیں
عمران خان جو کہتے ہیں اس پر عمل نہیں کیا جاتا
کراچی(سٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سیدمصطفی کمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم چار مرتبہ کراچی آئے مگر نتیجہ کچھ نہیں نکلا، کراچی کو 162 ارب کے پیکیج کا اعلان کیا مگر دیا کچھ نہیں، وزیراعظم کی کسی بات پر اعتبار نہیں کیونکہ وزیر اعظم جو کہتے ہیں اس پر عمل نہیں کیا جاتا،موجودہ حالات میں کوئی سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں،کراچی تیزی سے ترقی کرنے والے بڑے شہروں میں شمار کیا جاتا تھا اب 4 بدترین شہروں میں اس کا شمار ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے حالات خراب ہوچکے ہیں،دعا ہے کہ 5 سال پورے کریں مگر پہلے کام تو کریں،کراچی میں وفاقی،صوبائی اور بلدیاتی حکومتیں ناکام ہوچکی ہیں،سندھ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں مل رہی اور لوگ ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے مررہے ہیں جبکہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کہہ رہے ہیں کہ میں پاکستان کو ٹھیک کردوں گا، کسی کو نہیں چھوڑوں گا، جنہیں کہہ رہے ہیں وہ ایک ایک کر کے چھوٹتے جارہے ہیں، کراچی کا ماسٹر پلان 2007 میرے ہاتھوں میں بن چکا ہے اس پر عمل نہیں ہورہا، کراچی کو گزشتہ 9 سال میں تباہ کیا گیا ہے ،ملک میں اس وقت ناامیدی کی کیفیت ہے ، بے یقینی کی وجہ سے معیشت تباہ ہورہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے