ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سزائے موت سے متعلق صدر کے اختیارات چیلنج

اسلام آباد( آن لائن )صدرِ مملکت سے سزائے موت کی معافی، معطلی یا کمی اختیار واپس لیے جانے کی آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی ہے۔درخواست میں وفاق،وزارت قانون اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو فریق بنا گیا ہے۔درخواست ایڈووکیٹ محمود اختر نقوی نے دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل45 قرآن سنت سے متصادم ہے لہٰذا صدر مملکت سے سزائے موت کی معافی،معطلی،یا کمی کا اختیار فوری طور پر واپس لیا جائے۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ آرٹیکل 227
کے تحت صدر سزائے موت ختم نہیں کر سکتا۔سزائے موت کی معافی،معطلی یا کمی کا اختیار صرف مقتول کے ورثا کے پاس ہوتا ہے اس لیے صدر کا سزا ختم یا معاف کرنا غیر آئینی و غیر شرعی ہے۔خیال رہے خصوصی عدالت نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت سنائی ہے۔
صدر کے اختیارات

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں