اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مصنوعی ذہانت، بلاک چین، روبوٹکس اور انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹیز) کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اگلی دہائی انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجیز کی ہو گی‘ اس کے لیے پاکستان کو ضروری اجزا درکار ہوں گے‘
اس حوالے سے ملک کا صنعتی شعبہ بروقت تیاری کرے۔ وہ منگل کو ایوان صدر میں ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے بارے میں ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجیز ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی جانب سے اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور چوتھے صنعتی انقلاب کی صورت میں بین الادارہ جاتی اہمیت رکھتی ہیں۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان میں اگلی دہائی انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجیز کے انقلاب کی دہائی ہو گی جن میں انفرااسٹرکچر، آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں میں تعلیم یافتہ نوجوان افرادی قوت اور نئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے والے لوگ شامل ہیں۔ دریں اثنا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کے صدر جن لیکون نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایشین انفرااسٹرکچر بینک کے صدر نے بتایا کہ اے آئی آئی بی نے حکومت پاکستان کی ترجیحات کے مطابق متعدد ترقیاتی منصوبوں کو فنانس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صدر مملکت
