English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی دنیا کے چھٹے خطرناک شہر سے 76ویں نمبر پر پہنچ گیا ،مراد علی شاہ

القمر

کراچی (آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امن و امان میں بہتری سے تعلیمی، ثقافتی اور تجارتی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے ایک وقت تھا کہ کراچی دنیا کا چھٹا خطرناک شہر قرار دیا گیا تھا اب شہر کراچی 76 ویں نمبر پر ہے۔ یہ بات انہوں نے اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے افسران سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں 34 پولیس افسران، آئی جی، چیف سیکریٹری، پرنسپل، داخلہ، خزانہ، تعلیم اور صحت کے سیکرٹریز بھی موجود تھے۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق مراد علی شاہ کا کہنا تھا
کہ ہم نے کراچی میں امن و امان بحال کیا، امن بحالی میں فوج اور رینجرز کے ساتھ پولیس نے زبردست کام کیا۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی دنیا کا چھٹا خطرناک شہر قرار دیا گیا تھا، اب شہر کراچی 76 ویں نمبر پر ہے۔ امن و امان میں بہتری سے تعلیمی، ثقافتی اور تجارتی سرگرمیوں میں تیزی آئی۔ انہوں نے کہا کہ سنہ 1992 میں تھر میں کوئلے کے ذخائر دریافت ہوئے۔ بے نظیر بھٹو نے مائننگ اور بجلی کی پیداوار کے 2 ایم او یوسائن کیے۔ کام مختلف وجوہات کی بنا پر آگے نہیں بڑ ھ سکا۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ جدوجہد کے بعد تھر کول بلاک 2 سے بجلی کی پیداوار شروع کی۔ تھر میں اب سرمایہ کاروں کی قطاریں لگی ہیں۔
مراد علی شاہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے