حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ فورتھ ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد ایاز مصطفی جوکھیو کی عدالت نے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سیکٹر انچارج ڈاکٹر نوشادکو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزمان شاہد عباسی عرف ڈانسر اور کامران عرف کریلا عرف پپو کریلا کو جرم ثابت ہوجانے پر عمر قید بامشقت قید کی سزا اور 2،2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ،جبکہ جرمانے کی عدم
ادائیگی پر مجرمان کو مزید 6-6ماہ قید کاٹنا ہوگی ،مجرمان کیخلاف تھانہ حالی پر مقتول ڈاکٹر نوشادکے بھائی دلشاد نے 25اکتوبر 2017ء کو مقدمہ درج کرایا تھا جس میں مجرمان پر الزام لگایا تھاکہ انہوں کار میں سوار اسکے بھائی ڈاکٹر نوشاد کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا ہے۔
متحدہ سیکٹر انچارج
