خوست/ مزار شریف (اے پی پی) افغانستان میں بم دھماکوں کے باعث10افراد ہلاک جبکہ 32 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو مشرقی صوبے خوست میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ متاثرہ خاندان صوبہ لوگر میں ایک جنازے میں شرکت کے لیے جارہا تھا۔ صوبائی پولیس کے ترجمان عادل حیدر نے دھماکے میں 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ دریں اثنا افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں موٹرسائیکل پر نصب بم پھٹنے سے 22 افراد زخمی ہو گئے۔ صوبائی پولیس کے ترجمان عادل شاہ عادل نے بتایا کہ یہ بم دھماکا مزارشریف کے شہر الوکوزئی چوک میں منگل کی صبح 9 بجے ہوا جو چوک کے قریب کھڑی موٹر سائیکل پر نصب کیا گیا‘ دھماکے سے ایک پولیس اہلکار
اور 5 ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 22 افراد زخمی ہو گئے جنہیں بلخ کے ریجنل اسپتال منتقل کر دیا گیا‘ فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لے لیا۔ دھماکے کی ذمے داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔
افغانستان دھماکا
