English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی حکومت نے اداروں کو متنازع کردیا ہے ، سینیٹر مولا بکش چانڈیو

القمر

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے اداروں کو متنازع کردیا ہے ، جن اداروں کیلیے لوگ جان دیتے ہیں وہی ادارے اب متنازع ہوگئے ہیں ، جو کہتے ہیں کہ فوج ہمارے ساتھ ہے فوج تو ہمیشہ ہر ایک کے ساتھ رہتی ہے ، فوج صرف اور صرف پاکستان کے ساتھ ہے ، خود حکمران مایوس ہیں ، پرانے اور دوسروں کے منصوبوں کا افتتاح کررہے ہیں ۔ حیدرآبا دکے لا کالج میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر ثقافتی گیت گائے گئے اور کیک کاٹا گیااور سینیٹر مولابخش چانڈیو کو سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کیاگیا۔ سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہاکہ پرویز مشرف مکے لہراتے تھے ، انہوںنے لوگوں کو مروایا ، وہ اتنے بڑے کمانڈو تھے پھر اب یہاں آتے کیوں نہیں ہیں۔
انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں ایک تقریر کی ہے جس پر شور سنایا جارہا ہے اس کے سوا انہوںنے کشمیر کیلیے کچھ نہیں کیا سوائے اپنے مخالفین کے انتقامی کارروائی کرنے کے وہ مودی کو خوش آمدید کہہ رہے تھے لیکن اپنے ملک کی سیاسی جماعتوں سے بات کرنے کو تیار نہیں۔ ا نہوں نے کہاکہ بلاول زرداری ملک کا مستقبل ہیں وہ آنے والے وقت میں بڑی قیادت بن کر ابھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم صوبوں کے حقوق غصب کررہے ہیں ، ان کی خواہش ہے کہ سندھ میں لسانی بنیادوں پر گروپ تیار ہوں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں ماحول تبدیل ہورہا ہے ، وزیراعظم ،وزرا اور مشیر مایوس ہیں ، ایک سال کے دوران عوام کو مہنگائی کے بھنور میں مبتلا کرنے کے علاوہ اس حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ ایک کروڑ لوگوں کو ملازمت دینے کی بات کی تھی لیکن نوکریاں دینے کے بجائے انہیں ملازمتوں سے نکالا گیا۔
سینیٹر مولا بخش چانڈیو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے