اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے2 ارکان کی تعیناتی کا معاملہ حل کرنے کیلیے پارلیمنٹ کو مزید 10 روز کا وقت دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے 2 ارکان کی تعیناتی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سیکرٹری قومی اسمبلی عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست کی کہ ہمیں مزید 10 دن کا وقت دیا جائے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ پارلیمنٹ ہی سپریم ہے یہ معاملہ پارلیمنٹ نے ہی حل کرنا ہے‘شاید پارلیمنٹ انتہائی موزوں شخص ڈھونڈ رہی ہے اس لیے وقت لگ رہا ہے۔ عدالت مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی اور ڈاکٹر نثار چیمہ کی طرف سے اراکین الیکشن کمیشن کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کررہی تھی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اپوزیشن اور حکومت کو عوام کے وسیع تر مفاد کے لیے ایک صفحے پر ہونا
