راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع پر بلا وجہ بحث چھیڑی گئی‘ جس سے تلخیاں بڑھیں‘ چھ ماہ کی توسیع بھی دے دی اور اس پر لمبا عمل بھی شروع کرادیا۔ پاکستان میں جس قسم کے فیصلے آئے ہیں اس فیصلہ کو فوج نے قبول نہیں کیا ‘فوج میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے جن لوگوں نے ملک کو لوٹا وہ ملک سے بھاگ گئے جس نے خدمت کی اسے سزا دینا درست نہیں‘ جنرل مشرف کو غدار نہیں سمجھتا۔

