English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مشرف کو سزائے مو ت کا فیصلہ نا انصافی پر مبنی ہے‘ فاروق ستار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سربراہ تنظیم( ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے خصوصی عدالت کی جانب سے سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کو سزائے موت کا فیصلہ سنائے جانے کا فیصلہ صریحاً ناانصافی پر مبنی قرار دیتے ہوئے گہری تشویش اور افسوس کااظہار کیا اور کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے کئے بغیر اس طرح کے فیصلوں سے ہمارے عدل و انصاف کے نظام کو ٹھیس پہنچے گی۔ سابق جنرل پرویز مشرف کا موقف سنے بغیر فیصلہ سنانا انصاف کے تقاضے پورے نہ کرنے کا عمل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے