English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فوج کو گمراہ کن لوگوں سے محفوظ رکھنا چاہیے، چودھری شجاعت حسین

القمر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کو سزا سے سرحدوں پر جان کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے کھڑے ہر سپاہی کو دکھ ہوا ہے۔ پاک فوج کے سابق سپہ سالار جنرل پرویزمشرف کے علاوہ ہمیں فوج کے ہر اس سپاہی کے احساسات و جذبات کا بھی احساس ہونا چاہیے جو مادرِوطن کی حفاظت کیلیے سیاچن سمیت ہر بارڈر پر کھڑا دشمن فوج کی ہر چال کا مقابلہ کر رہا ہے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہا ہے۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ جنرل مشرف ہوں یا کوئی بھی فوجی، جنرل کے عہدے تک پہنچنے کیلیے قابلیت اور ملک و قوم سے محبت کے جذبات اس میں کوٹ کوٹ کر بھرے ہوتے ہیں۔1947ء سے اب تک ہزاروں مثالیں ملتی ہیں کہ ہمارے فوجی جوانوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں اور وطن عزیز کی حفاظت کی۔انہوں نے کہا کہ بعض لوگ ڈرائنگ رومز اور ٹی وی شوز میں بیٹھ کر اپنے مباحثوں کے دوران فوج کے خلاف اپنی جھوٹی قابلیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتے ہیں، مشرف نے دو جنگیں لڑیں، آج جو لوگ ان کے خلاف غداری کا واویلا کر رہے ہیں انھوں نے اْن سے حلف لیا ، عوام کو گمراہ کن لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہیے اور اپنے محافظوں کو اس طرح کے لوگوں سے محفوظ رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے منفی پروپیگنڈے سے صرف ہمارے دشمن کو فائدہ ملتا ہے جو اس کا بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہے۔
چودھری شجاعت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے