English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی مالیاتی فنڈ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا

القمر

اسلام آباد (آن لائن) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج جمعرات کو ہوگا۔ اجلاس میںپاکستان کے لیے 46 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے آج
جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے لیے 46 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری دی جائے گی اس حوالے سے آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومتی معاشی پالیسیوں کا مثبت اثرات آرہے ہیں اور معاشی استحکام بحال ہورہا ہے۔ اندرونی اور بیرونی خسارے کم ہورہے ہیں لہذا معاشی استحکام کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔ مشکل حالات کے باوجود قرض پروگرم پر بہتر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے