English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دینگے،آرمی چیف

القمر

راولپنڈی(صباح نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتوں کو ناکام کرتے ہوئے ملک میں استحکام لائے ہیں، ہم کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف نے جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور آرمی کمانڈوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس جی کمانڈوز ہمارا فخر ہیں۔ قیام پاکستان سے لے کر اب تک کمانڈو افسروں اور جوانوں نے ملکی دفاع کے لیے بے شمار خدمات سرانجام دی ہیں۔سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ تمام ملک دشمن قوتوں کو ناکام کرتے ہوئے ملک میں استحکام لائے ہیں، ہم کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے