اسلام آباد (اے پی پی) وزارت پیٹرولیم نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 214 فیصد ممکنہ اضافے سے متعلق خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی قیمت میں اضافے کی نہ تو کوئی منظوری دی گئی ہے اور نہ ہی کوئی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ بدھ کو ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ گیس کی قیمت کے تعین کا طریقہ کار موجود ہے‘ گیس کی قیمت میں ردو بدل مختلف وجوہات کو سامنے رکھ کر سال میں 2 بار کیا جاتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ میڈیا نے گیس کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے جو خبریں دی ہیں وہ محض ایک تجویز ہے اور حتمی فیصلہ مقررہ طریقہ کار پر تفصیلی غور و خوض کے بعد کیا جائے گا‘ میڈیا کو گیس کی قیمت کے حتمی نوٹیفکیشن تک کسی بھی قسم کی قیاس آرائی سے گریز کرنا چاہیے۔
وزارت پیٹرولیم
