English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تجارتی مراکز میں ٹریفک کی بہتری کیلئے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ

شہر کے تجارتی علاقوں میں ون وے کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا ٗ ایڈیشنل ڈی آئی جی ٹریفک شعبان علی خان
ٹریفک قوانین پر عمل کرکے ہی حادثات پر قابو پایا جاسکتا ہے ٗ ٹمبر مارکیٹ کے دورے کے موقع پر شرجیل گوپلانی ٗ مختار ڈوسانی ودیگر سے گفتگو
کراچی(کامرس رپورٹر) تجارتی مارکیٹ میں ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردیئے گئے۔ تاجر برادری کے لوگ بھی ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں تاکہ ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ ایڈیشنل ڈی آئی جی ٹریفک شعبان علی خان نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر مزید سختی کی جارہی ہے اور تجارتی مراکز میں ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا تاکہ مارکیٹوں میں ٹریفک جام کو کم سے کم کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کراچی ٹمبر مرچنٹس گروپ کے صدر مختار حسین ڈوسانی اور آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے صدر شرجیل گوپلانی، احمد شمسی،زبیر علی خان، فیصل جان کبیری آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین صابر بنگش، کراچی ٹمبر مرچنٹس گروپ کے نائب صدر عارف داتا ، یو سی چیئرمین فاروق گھانچی اور دیگر سے ملاقات کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ کراچی سے بڑے شہر میں ٹریفک کے قوانین پر عمل کرکے ہی ہم حادثات میں کمی کرسکتے ہیں اس موقع پر تاجر رہنماؤں نے کہا کہ تاجر برادری کراچی میں ٹریفک کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ٹریفک پولیس سے ہر قسم کا تعاون کرے گی کیونکہ کہ ٹریفک کے بڑھتے مسائل کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں جس کا نقصان تاجروں کو بھگتنا پڑتا ہے اس موقع پر کراچی ٹمبر مرچنٹس گروپ کے صدر مختار حسین ڈوسانی اور آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے صدر شرجیل گوپلانی کی جانب سے ایڈیشنل ڈی آئی جی ٹریفک کو گلدستہ پیش کیا گیا۔شعبان علی خان نے کہا کہ تاجروں کیلئے ٹریفک لائسنس کے حصول کیلئے ہفتے میں ایک دن مختص کیا جائیگاتاکہ تاجر آسانی کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکیں اس موقع پر شرجیل گوپلانی نے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کا ٹمڑ مارکیٹ آمد پر شکریہ ادا کیا اور ٹریفک مسائل کے حل کیلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے