English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

٭عسکری پارک کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت٭

میئر کراچی اور پارک انتظامیہ نے جواب داخل کرنے کیلئے مہلت مانگ لی
عسکری پارک میں بغیر مرمت کے جھولوں سے شہریوں کی جان کو خطرہ ہے، درخواست گزار
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے پرانی سبزی منڈی کے قریب عسکری پارک کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کرنے کیخلاف دائر درخواست پر میئر کراچی اور پارک انتظامیہ کو جواب داخل کرنے کیلئے مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ منگل کو جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں2 رکنی بنچ نے پرانی سبزی کے قریب عسکری پارک کو تجارتی بنیادوں پر چلانے کے سماجی کارکن محمد عمران کی شہزاد کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ فاضل عدالت نے درخواست گزار سی این جی او کے حوالے سے بھی دستاویزات طلب کی ہیں۔ سماعت کے موقع پر میئر کراچی اور عسکری پارک انتظامیہ کی جانب سے جواب داخل کرنے کیلئے مہلت طلب کی‘ سماعت کے دوران درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پرانی سبزی منڈی کے قریب واقع عسکری پارک میں غیر مرمت کئے جھولوں سے شہریوں کی جان کو خطرہ ہے اور عسکری پارک سے گرین بیلٹ ختم کرکے بغیر این او سی کے کمرشل بنیادوں پر استعمال کرنا غیر قانونی ہے۔ عسکری پارک کی انتظامیہ سے بلند و بالا جھولوں کے حوالے سے تفصیلی جواب طلب کیا جائے جبکہ شہر کے کئی پارک پر قبضہ اور جو پارک عوام کیلئے بچ گئے ہیں اسے کمرشل بنیادوں پر استعمال کیا جارہا ہے۔ وسیع تر اور جدید جھولوں کے اطراف300 گز کی خالی جگہ ہونا ضروری ہے۔ کچھ ماہ پہلے خطرناک جھولوں سے متعدد افراد زخمی اور12 سالہ بچی موقع پر جاں بحق ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے