English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میئر کراچی بیرون ملک چلے گئے،ترجمان کے ایم سی لاعلم

انہیں اس سلسلے میں کوئی اطلاع نہیں ہے میئر صاحب کہاں ہیں‘ ترجمان کے ایم سی
وسیم اختردبئی گئے ہیں ان کا دورہ ذاتی نوعیت کا ہے‘ پرسنل سیکرٹری میئر کی وضاحت
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)میئر کراچی وسیم اختر بیرون ملک چلے گئے تاہم ترجمان کے ایم سی نے لاعلمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس سلسلے میں کوئی اطلاع نہیں ہے کہ میئر صاحب کہاں ہیں واضح رہے وسیم اختر گزشتہ چار روز سے کراچی میں کسی پروگرام میں شریک نہیں ہوئے تھے پیر اور منگل کو دفتر نہ آنے پر جب ان کے پرسنل سیکرٹری ریحان خان سے معلوم کیا گیا تو انہوں نے بتایاکہ وہ دبئی گئے ہیں اوران کی واپسی بدھ کی رات ہو جائے گی انہوں نے کنفرم کیا کہ ان کا یہ دورہ ذاتی نوعیت کا ہے واضح رہے آئندہ سال مدت پوری ہونے پر کسی بھی وقت بلدیاتی ادارے تحلیل کئے جا سکتے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض سیاسی جماعتوں اور ان کے عہدیداروں نے ابھی سے سیاسی رابطے اورمستقبل کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے میئر کراچی کے دورے کو اسی لئے خفیہ رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے