English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گھریلو صارفین کیلئے گیس 214 فیصد مہنگی کرنے کا فیصلہ

یکم جنوری سے ملک بھر میں گیس کی قیمتیں بڑھ جائیں گی، 90 فیصد غریب صارفین متاثر ہوں گے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے گیس مزید 245 فیصد تک مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کردیا ہے جس کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔نجی ٹی وی نیوز کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے اسے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔ جس کے تحت گھریلو صارفین کو گیس 214 ، تندور صارفین کے لیے 245 جب کہ کمرشل صارفین اور سی این جی سیکٹر کے لیے 31 فیصد جب کہ فرٹیلائزر سیکٹر کے لیے گیس 153 فیصد تک مہنگی ہوگی اور اس کا اطلاق یکم جنوری 2020 سے ہوگا۔گھریلو صارفین کے لیے 50 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے پر گیس کے نرخ 121 سے بڑھا کر 380 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، 100یونٹ والے صارفین کے لیے گیس کے نرخ 300 سے بڑھ 353 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوجائیں گے۔اوگرا نے ماہانہ 200 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے صارفین کے لیے گیس سستی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماہانہ 200 سے 300 یونٹ والوں کے لیے گیس 553 روپے سے کم کرکے 530 روپے، 300 یونٹ والے صارفین کے لیے گیس 738روپے سے کم کرکے 706 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔دوسری جانب ماہانہ 400 یونٹ والے صارفین کے لیے گیس1107 روپے سے بڑھا کر 1273روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔واضح رہے کہ موجودہ دور حکومت میں پہلے ہی بجلی اور گیس کے نرخوں میں ہوش ربا اضافہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے اسے سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے