English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی : موسمِ سرما کے آغازپرہی گیس کا بحران، شہری مشکلات کا شکار

کراچی: شہرقائد میں موسمِ سرما کے آغاز پرہی گیس کا بحران ہوگیا ہے جب کہ ایس ایس جی سی حالیہ شدید قلت کی وجوہات واضح نہیں کرپارہی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہرقائد میں موسمِ سرما کے آغازپرہی گیس کا بحران پیدا ہوگیا جس کے باعث گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ صنعتکاروں نے صورتحال میں بہتری نہ آنے پر صنعتوں کی بندش کے خدشات کا اظہار کردیا جب کہ گھریلو صارفین کوشدید دشواری کا سامنا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کی طویل بندش کے باعث شہرمیں پبلک ٹرانسپورٹ کم ہوگئی اوررکشہ اور ٹیکسی مالکان سمیت نجی ٹیکسی سروس نے اپنے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کومنگل کی دوپہر 2 بجے سے گیس کی سپلائی منقطع ہے، جمعہ کی صبح 8 بجے تک 66 گھنٹے کے لئے گیس فراہمی بند رکھنے کے احکامات ہیں، گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے