English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ نے کراچی کے مختلف مقامات پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع کردی، سیپا ٹیم نے انجینئر خدا بخش کی سربراہی میں سی ویو پر 24 گاڑیاں چیک کیں جن میں سے 5 گاڑیوں کو زیادہ دھواں چھوڑنے پر ٹریفک پولیس کی مدد سے چالان بھی کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر اس ماہ شہر کے مختلف مقامات پر اب تک کل 224 گاڑیاں چیک کی جاچکی ہیں جن میں سے 62 گاڑیوں کا مقررہ حد سے زائد دھواں چھوڑنے پر ٹریفک پولیس کے ذریعے چالان کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے