ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لائن کی مرمت‘ لانڈھی میں فراہمی اب معطل رہے گی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) واٹر بورڈ پانی کی فراہمی میں بہتری کیلئے لانڈھی8000 فٹ روڈ مرتضیٰ چورنگی سے فیوچر کالونی تک ڈالی گئی‘ نئی لائن کو نظام فراہمی آب سے منسلک کرنے کے کام کا آغاز جمعرات19 دسمبر کو صبح9بجے کریگا جو جمعہ20 دسمبر کی صبح9بجے تک جاری رہے گا اس دوران مرتضیٰ چورنگی تا بلال کالونی پمپ ہائوس سے ملحقہ علاقوں‘ لانڈھی36بی‘ 36 جی‘کورنگی زمان ٹائون35‘ 35 سی ‘عوامی کالونی لانڈھی‘ بلاول کالونی‘ شرافی گوٹھ سمیت قریبی گوٹھوں مانسہرہ کالونی وملحقہ علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔ واٹر بورڈ ان علاقوں کے مکینوں کو جلد از جلد پانی کی فراہمی بحال کرنے کیلئے ڈالی گئی نئی لائن کو نظام فراہمی آب سے منسلک کرنے کا کام مقررہ وقت سے قبل مکمل کرنے کی حتیٰ الامکان کوشش کریگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں