English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پبلک سیفٹی کمیشن کے قیام سے پولیس کا احتساب ہوگا‘مرتضیٰ وہاب

پولیس اصلاحات کا سالانہ پلان بھی مرتب کیا جا رہا ہے سفارشات محکمہ پولیس تیار کرے گی
شہرمیں ٹریفک خلاف ورزی کے جرمانوں میں اضافہ کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی ہے‘گفتگو
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ترجمان سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پبلک سیفٹی کمیشن کے قیام سے پولیس کو ذمے داری کے ساتھ ساتھ احتساب کے لیے بھی سامنے آنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی بلڈنگ کے میڈیا کارنر پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی سے پولیس اصلاحات کا نیا قانون پاس کیا ہے جس کے زیر نظر پبلک سیفٹی کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا اس کے اب تک پانچ اجلاس ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ ان کے خلاف دہشت گردی قوانین کے تحت مقدمات دائر کیے گئے ہیں جس کو حل کرنے کے لیے آئی جی سندھ کو مفصل رپورٹ پیش کرنے کا کہا ہے۔اس کے علاوہ پولیس کا ایک سالانہ پلان بھی مرتب کیا جا رہا ہے جس کی سفارشات محکمہ پولیس تیار کرے گی۔ اس کے علاوہ شہر کے ٹریفک پلان کو حتمی شکل دینے کے لیے ٹریفک خلاف ورزی کے جرمانوں میں اضافہ کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کمیشن کو بہتر بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے جس میں پولیس حکومت اپوزیشن اور سول سوسائٹی کے اراکین کی شمولیت کو پبلک سیفٹی کمیشن میں فوقیت دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے