English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی آج صبح پاکستان کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گرین شرٹس کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، شان مسعود اور عابد علی اوپننگ بیٹسمین
دونوں ٹیموں کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں ہوٹل سے اسٹیڈیم لایا گیا، اطراف کے علاقوں میں بھی چیکنگ
کراچی(اسپورٹس ڈیسک)کراچی میں 10 سال بعد پہلے ٹیسٹ کیلئے میدان سج گیا۔کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔راولپنڈی میں ڈرا میچ کے بعد جو ٹیم بھی کامیاب رہی سیریز کی ٹرافی بھی اپنے نام کر لے گی۔ میزبان سائیڈ ان فارم بابر اعظم اور عابد علی پر انحصار کرے گی،اظہر علی اور حارث سہیل فارم کے متلاشی ہوں گے، اسد شفیق ہوم گراؤنڈ پر یادگار اننگز کھیلنے کیلئے کوشاں ہیں،پیسرز شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ ابتدا میں کاری وار کرنے کیلئے بے تاب ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے