کراچی: پاکستان اور سری لنکا کے مابین جاری دوسرےٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی رونقیں دوبارہ لوٹ آئی ہیں اور آج پہلامیچ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان کھیلا جارہا ہے، قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور عثمان شنواری کی جگہ یاسر شاہ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ بیٹنگ وکٹ دکھائی دیتی ہے لہذا بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔
پہلے دن کے کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 72 رنز بنائے ہیں جبکہ اسکے 3 وکٹیں گنوائیں ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا جو بارش اور خراب موسم کے باعث ڈرا ہوگیا تھا۔

