English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فوجی مداخلت سے بچنے کے لیے آئین میں شق نمبر6 شامل کی گئی

القمر

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سابق رُکن سندھ اسمبلی عبدالقیوم شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک توڑنے کے بعد 1973ء میں آئین بنایا، اس میں فوجی مداخلت سے بچنے کے لیے آئین میں شق نمبر6 شامل کیا گیا تاکہ ملک کی معیشت تباہ کرکے ملک کو توڑا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سازش کو سمجھنے پر چیف جسٹس عدالت عظمیٰ نے نظریہ ضرورت کا فیصلہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مشرف افتخار محمد چودھری کے درمیان چپقلش کی بحالی ہوتے ہی نظریہ ضرورت کے خاتمے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی دہشت گردوں پر آئین کی شق نمبر 6 اور آئین شق نمبر 63-62 کا اطلاق نہیں ہوا۔ دولت لوٹ کر غریب ملک جاتی رہی، اس کے بعد جس کو میثاق جمہوریت کا نام دیا گیا، باری باری لوٹ مار کرنے کا طریقہ کار تھا۔ سول اداروں میں سیاسی تقرریاں کرکے سول اداروں پر قبضے، نجکاری کرکے املاک لٹوا دی گئی، ملک کو دیوالیہ کرنے کی سازش منظر عام پر آنے کے باوجود آئین کی شق نمبر 6 سے چشم پوشی کرنا غداری نہیں تو کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے