ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بدین، پولیس کی بڑی کارروائی، 2 من سے زائد خالص چرس برآمد

بدین (نمائندہ جسارت) پولیس کی بڑی کارروائی، 2 من سے زائد خالص چرس برآمد، 4 ملزمان گرفتار، آیف آئی آر درج کرلی گئی۔ ایس ایس پی بدین حسن سردار نیازی کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز ایس ایچ او بدین محمد انور لغاری، انچارج سی آر او بدین ASI گل حسن لغاری، سب انسپکٹر محمد خان کلوئی، عبدالخالق جروار اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر بدین حیدرآباد مین روڈ پر واقع پولیس چیک پوسٹ کے مقام پر کامیاب کارروائی کر کے حیدر آباد سے بدین کی جانب آنے والی مزدا کو روک کر تلاشی لی تو مزدا کے اندر چھپائی کی گئی 87 کلو گرام خالص برآمد کرلی گئی۔ پولیس نے کارروائی کے دوران 4 ملزمان نذیر ولد حاکم علی شاہ سکنہ رتو ڈیرو ضلع لاڑکانہ، علی اکبر ولد محمد ملاح، غلام مرتضیٰ ولد علی اکبر ملاح، شوکت علی ولد محمد یوسف شیخ کو بھی گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف بدین تھانے پر نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں