کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پہلا آل کراچی دھنی بخش ،نعمان رشید یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ 2019 لیا ری جنرل فٹبال اسٹیڈیم زیر اہتمام ینگ پھول پتی فٹبال کلب کلری لیاری کراچی میں1میچ کھیلا گیا۔ میچ گولیمار آزاد بمقابلہ کراچی محمدن کے درمیان ہواجوکہ گولیمار آزادنے 2-0 سے جیت کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلی۔ شائقین فٹبال کی بڑی تعداد کی موجود گی میں کھیل کے پہلے ہاف میں دوونو ں ٹیموں کے فاروڈز نے پہلے برتری حاصل کرنے کے لئے ایک دوسرے کے گول پر بھرپور حملے کئے۔ دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل جاری رکھاکھیل کے تیسرے منٹ میںکراچی محمدن کے سا جد کلر نے گول کرکے اپنے ٹیم کو 1-0کی برتری دلادی۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پرحملے شروع کردے اور اسی کوشش میںمیچ کے 29ویں منٹ میںساجد کلرکراچی محمدن کی طرف سے گول کرکے مقابلہ 2-0کردیا ۔پہلے ہاف کا اختتام اسی اسکور پر ہوا ۔کھیل کے دوسرے ہاف کا آغاز بھی بڑے جارحانہ طریقے سے ہوا مگر کو ئی ٹیم مزید گول کرنے میںکامیاب نہ ہوسکا اس طرح کراچی محمدن2-0 سے جیت کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلی۔ اس میچ کو ریفری حیدر علی نے سپروائز کیا۔ ڈپٹی ریفری جمیل بابا،عبدالجبارنے سپروائز کیا۔
