English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سرسید یونیورسٹی کی سلورجوبلی پر اسپورٹس گالا کا انعقاد

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے قیام کے 25 سال مکمل ہونے پر جامعہ میں سلور جوبلی کی تقریبات کے سلسلے میں 17 سے 20 دسمبر تک سلور جوبلی اسپورٹس گالا منعقد کیا جارہا ہے۔رجسٹرار سرسید یونیورسٹی سیدسرفرازعلی نے سلور جوبلی اسپورٹس گالا کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کے اسپورٹس گالا میں 13 ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کے 1000 سے زیادہ بچے اور بچیاں حصہ لے رہے ہیں. لڑکوں کے12 اور لڑکیوں کے8 کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے لڑکوں کے بارہ ایونٹ میں سو میٹر کی دوڑ، آرم ریسلنگ، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، چیس، کرکٹ، فٹسال، ہاکی، اسنوکر، ٹیبل ٹینس، ٹگ آف واراور والی بال جبکہ لڑکیوں کے آٹھ ایونٹ میں سو میٹر کی دوڑ، آرم ریسلنگ، بیڈمنٹن، چیس، کرکٹ، ٹیبل ٹینس، ٹگ آف واراور تھرو بال کے مقابلے ہوں گئے. ایونٹ کے میچز کا انعقاد سرسید یونیورسٹی، گورئمنٹ کالج فزیکل ایجوکیشن اور کے ایچ اے ہاکی گرائونڈ میں, سو میٹر ریس, فٹسال اور ہاکی کے مقابلے کے ایچ اے گراؤنڈ میں, بیڈمنٹن, ٹیبل ٹینس اور تھروبال کے مقابلے فزیکل کالج میں, چیس, ٹگ آف وار, آرم ریسلنگ اور کرکٹ کے مقابلے سرسید یونیورسٹی میں کرائے جائیں گے۔ قائم مقام کنویئر اسپورٹس قاضی نصر عباس کنویئر آر گنائزنگ کمیٹی, محمدمبشر چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی, ریحان شمس انچارج آرگنائزنگ کمیٹی,جاوید اقبال بیگ آر گنائزنگ سیکریٹری, عبیر, خواجہ مسعود اور اور فرقان حسن ڈپٹی آر گنائزنگ سیکریٹری جبکہ طارق خان کوآرڈینیٹر کے فرائض انجام دیں گے.اس سلسلے میں کھیلوں کے مقابلوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے. سرسید یونیورسٹی کا قیام 1994 کو عمل میں آیا تب سے اس یونیورسٹی سے ہزاروں کی تعداد میں طلبا گریجویشن کر چکے ہیں۔ سرسید یونیورسٹی میں پرھنے والے طلبا و طالبات کی تعداد 6000 سے تجاوز کرچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے