کراچی: پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن لنکن ٹائیگرز کی شاہینوں کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کھیلا جارہا ہے،قومی ٹیم پہلے دن ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کی اور 191 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ سری لنکا نےجواب میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 64 رنز بنائے تھے۔
آج ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن ہے اور سری لنکا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 120رنز بنالیے ہیں جبکہ پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے آئی لینڈرز کو مزید 71 رنز درکار ہیں۔
دوسری جانب پاکستانی بالرز نے سیشن کے پہلے حصے میں 2 وکٹیں لے کر میچ میں واپسی کی ہے۔دن کی پہلی وکٹ محمد عباس کے حصے میں جب انھوں نے لیستھ ایمبلدنیا کو ڈریسننگ روم راہ دیکھائی ، جس کے بعد سابق کپتان اور لنکن ٹائیگرز کی ڑیڑھ کی ہڈی انجیلو میتھوز کو شاہین آفریدی نے شاندار گیند کے ذریعے رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کےدرمیان سیریزکا پہلا ٹیسٹ میچ بارش کی نظر ہوگیا۔

