English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی کی آج کراچی آمد

ایئرپورٹ پر پارٹی رہنما فاطمہ بھٹو کا استقبال کریں گے
کراچی( نمائندہ خصوصی) مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو آج لندن سے کراچی پہنچ رہی ہیں۔ پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو اور پارٹی کے دیگر رہنما کراچی ایئر پورٹ پر استقبال کریں گے۔ فاطمہ بھٹو 2 ہفتے قبل بھی پاکستان آئی تھیں اور اہم شخصیات سے ملاقاتوں کے بعد واپس چلی گئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق فاطمہ بھٹو سے لندن میں بھی پاکستان کی سیاسی شخصیات نے ملاقاتیں کی ہیں۔ ان ملاقاتوں میںجمائما خان بھی موجودتھیں۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملکی سیاسی صورتحال میں فاطمہ بھٹو کا کردار مستقبل میں اہم ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے