English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آگ سے کھیلنے کے شوقین ججز کو علم ہی نہیں کہ جل بھی سکتے ہیں، فواد چوہدری

ایسے لوگ بھی جج بن گئے جن کی اہلیت اور علم پر سنجیدہ سوالات ہیں
نہ لفظ چننے کی اہلیت نہ بیان کا سلیقہ، یہ ریت نئی نہیں کوئی تاریخ سے سبق نہیں سیکھتا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آگ سے کھیلنے کے شوقین ججز کو علم نہیں جل بھی سکتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس (ر) افتخار چوہدری کی بحالی کے نتیجے میں ایسے لوگ بھی جج بن گئے جن کی اہلیت اور علم پر سنجیدہ سوالات ہیں، آگ سے کھیلنے کے شوقین حضرات کو علم ہی نہیں کہ جل بھی سکتے ہیں۔فواد چوہدری نے پرویز مشرف کی لاش کو ڈی چوک میں گھسیٹ کر لانے اور تین دن تک لٹکانے کا عدالتی فیصلے کا پیرا ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نہ لفظ چننے کی اہلیت نہ بیان کا سلیقہ، یہ ریت نئی نہیں لیکن تاریخ کا سبق ہے کہ کوئی تاریخ سے سبق نہیں سیکھتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے