English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فاروق ستار کا پرویز مشرف کیخلاف فیصلے پر ججوں کو مناظرے کا چیلنج

آج احتجاج کا اعلان ‘ایم کیو ایم ‘ فروغ نسیم اور مصطفی کمال کو شرکت کی دعوت‘غدار قرار دینے کا فیصلہ غیر منصفانہ اور متعصبانہ ہے
سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے والا آج غدار ہوگیا اور اس کو گھسیٹنے کی بات کی جا رہی ہے‘ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے جنرل(ر) پرویز مشرف کے خلاف آنے والے فیصلے پر گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر کے خلاف فیصلہ غیر منصفانہ اور متعصبانہ ہے، فیصلے سے بانیان پاکستان اور 5 کروڑ مہاجروں کی دل آزاری ہوئی ہے، سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے والا آج غدار ہوگیا اور اس کو گھسیٹنے کی بات کی جا رہی ہے۔ فیصلے کے خلاف پریس کلب پر آج ساڑھے 3 بجے احتجاج کیا جائے گا۔ فاروق ستار نے احتجاجی مظاہرے میں فروغ نسیم، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں اور مصطفیٰ کمال کو بھی شرکت کی دعوت دے دی۔ فاروق ستار نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کے آبا و اجداد نے ملک بنایا ان کو غدار قرار دے دیا گیا افسوس ناک فیصلہ ہے۔ ججوں کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں، اگر میں ہار جاؤں تو سیاست چھوڑدوں گا، اگر جج ہار جائیں تو وہ کرسی چھوڑ دیں۔ فیصلے میں عدل کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ پرویز مشرف کے آبا و اجداد نے ملک بنایا ان کو غدار قرار دے دیا گیا افسوس ناک فیصلہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے