ہم اس کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے صارف کا اعتماد حاصل کرکے آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں
یونیک بیٹری کے چیئرمین علی محمد گھانگھرا، زبیر گھانگھرا، اویس گھانگھرا و دیگر کے ڈیلرز کے اعزاز میں تقریب سے خطاب
حیدرآباد (نمائندہ آغاز) یونیک بیٹری ملک بھر میں تیار ہونے والی دیگر بیٹریوں میں اپنا نمایاں مقام رکھتی ہے جس نے ملک بھر میں دھوم مچا دی ہے، یہ جدید جاپانی ٹیکنالوجی پر تیار کی گئی جس نے عوام میں بھرپور پذیرائی حاصل کرلی ہے اور ہم اس کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ صارفین کا اعتماد ہماری کامیابی اور ہمیں حوصلہ دیتا ہے۔ جبکہ یونیک بیٹری کے ڈسٹری بیوٹرز نے بیٹری کے معیار کو اعلیٰ قرار دیا ہے۔ یہ باتیں یونیک بیٹری کے چیئرمین علی محمد گھانگھرا، زبیر گھانگھرا، اویس گھانگھرا و دیگر نے یونیک بیٹری کے ڈیلرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ مقررین نے کہاکہ ہم نے حیدرآباد کی عظمت رفتہ کی بحالی کے لیے سب سے پہلے یونیک موٹر سائیکل کا پلانٹ لگایا اور بہت قلیل وقت میں یونیک موٹر سائیکل ملک بھر میں صف اول میں شمار ہونے لگی اور حیدرآباد کی پہچان بن گئی اس کے بعد یونیک آٹو رکشہ، یونیک جنریٹر، یونیک لوڈر اور اب یونیک بیٹری کا پلانٹ لگایا ہے۔ ہماری کامیابی فیکٹری ملازمین اور سب سے زیادہ صارف کا ہم پر اعتماد ہے جس کی وجہ سے ہم روز بروز ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں اور آئندہ بھی یونیک گروپ نئی پروڈکٹ متعارف کرا کر پاکستان بالخصوص حیدرآباد کا نام روشن کرے گا۔ اس تقریب میں یونیک گروپ کی جانب سے ڈیلرز میں انعامات اور تحائف تقسیم کیے گئے، تقریب میں زبیر گھانگھرا، اویس گھانگھرا، اسد گھانگھرا، احد گھانگھرا، شہزاد فتائی، حارث دھوراجی سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

