لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ وکلانے حاملہ ڈاکٹر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، حاملہ ڈاکٹرپرجس طرح تشدد کیا گیا، تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، ہسپتال میں جو تباہی مچائی گئی، ویڈیوزموجود ہیں، سزائیں ضرور ملیں گی۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر دشمن بھی حملہ کرتا تو ہسپتال کونشانہ نہ بناتا۔اس طرح کی درندگی دیکھ کراگر خاموش رہے تو یہ انسانیت کی توہین ہوگی۔ حکومت اپنی رٹ قائم رکھے گی۔ رینجرز بھی حکومت کا حصہ ہے۔ رینجرز کی تعیناتی صرف ڈاکٹرز نہیں مریضوں کی حفاظت کیلئے ضروری ہے۔ یاسمین راشد نے کہا کہ قانون کے رکھ والوں نے قانون کی پامالی کی ہے۔ ہسپتال پر حملہ کرنے والوں نے بالکل وحشیوں جیسی حرکت کی۔ایک حاملہ ڈاکٹر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ جو تباہی کی گئی اس کی ویڈیوزموجود ہیں،سزائیں ضرور ملیں گی۔ وکلا نے صرف ڈاکٹرز نہیں بلکہ مریضوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ہم ایک ایک چیزکی تحقیقات کر رہے ہیں۔ جس نے بھی جرم کیا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ہماری عدلیہ کے لئے یہ امتحان ہے۔

