کراچی (اسٹاف رپورٹر) گیس کے نرخوں میں اضافے سے سی این جی کی قیمتیں بہت بڑھ جائیں گی جس سے سی این جی کا کاروبار کرنے والے افراد بُری طرح متاثر ہوں گے۔ جمعرات کو آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا، جنرل سیکرٹری سندھ زون سید ولی وارثی کے مطابق اجلاس میں پورے سندھ سے بڑی تعداد میں سی این جی مالکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ رائے سے تمام ڈیلرز نے اس بات پر احتجاج کیا کہ اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ کرنے کی بات ہو رہی ہے وہ سی این جی اسٹیشن مالکان کے لیے ناقابل قبول ہے اس سے سی این جی 150 روپے فی کلو تک جاپہنچے گی جس سے براہ راست عوام متاثر ہوں گے اور سی این جی اسٹیشن بند ہونے کا خدشہ ہے جس سے ساڑھے سات لاکھ لوگوں کا کاروبار متاثر ہوگا۔

