ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انسداد پولیو مہم، 13 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلا دیے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بھر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم جمعرات کو چوتھے روز بھی جاری رہی، انسداد پولیو سیل کے مطابق کراچی میں اب تک 13 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جاچکے ہیں۔ سندھ بھر میں 76 لاکھ 50 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جاچکے ہیں۔ انسداد پولیو سیل کے مطابق سندھ بھر میں 85 فیصد ہدف حاصل کیا جاچکا ہے سندھ بھر میں پولیو ویکسی نیشن کا ہدف 90 لاکھ بچوں کو رکھا گیا ہے، کراچی میں پولیو ویکسی نیشن ٹیم کا ہدف 23 لاکھ بچے ہیں۔ سندھ بھر میں 60 ہزار پولیو ویکسی نیشن ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں