English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گیس پریشر میں کمی سے صنعتی علاقے شدید متاثر کراچی چیمبر سے مدد طلب

سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر سلیمان چائولہ کا سوئی سدرن گیس کمپنی سے مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائد میں موسمِ سرما کے آغاز پرہی گیس کا بحران ہوگیا ہے جب کہ ایس ایس جی سی حالیہ شدید قلت کی وجوہات واضح نہیں کرپارہی۔گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ صنعتکاروں نے صورتحال میں بہتری نہ آنے پر صنعتوں کی بندش کے خدشات کا اظہار کردیا جب کہ گھریلو صارفین کوشدید دشواری کا سامنا ہے۔سی این جی اسٹیشنز کی طویل بندش کے باعث شہرمیں پبلک ٹرانسپورٹ کم ہوگئی اوررکشہ اور ٹیکسی مالکان سمیت نجی ٹیکسی سروس نے اپنے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کومنگل کی دوپہر 2 بجے سے گیس کی سپلائی منقطع ہے۔ جمعہ کی صبح 8 بجے تک 66 گھنٹے کے لیے گیس فراہمی بند رکھنے کے احکامات ہیں۔ گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔اورنگی،کورنگی،گلشن اقبال،لیاقت آباد سمیت مختلف علاقوں میں گیس پریشر کی کمی سے بھی گھریلو امور میں خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے