English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کے تاجروں کا پرویز مشرف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی

سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے‘ سابق آرمی چیف غدار نہیں ہوسکتا‘ چیئرمین حکیم شاہ کا ریلی سے خطاب
کراچی ( کامرس رپورٹر) آل سٹی تاجر اتحاد کے تحت پرویز مشرف اور افواج پاکستا ن کے حق میں اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی اس موقع پر چیئرمین آل سٹی تاجر اتحاد حکیم شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف فیصلے پر تاجر برادری سراپا احتجاج ہے سپریم کورٹ اپنے فیصلے نظرثانی کرے سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کو غدار قرار دینا اور سزائے موت سنانا موجودہ ملکی صورتحال میں مناسب نہیں ہے۔ چیئرمینحکیم شاہ نے کہا کہ سابق صدر نے 40 سال سے زائد ملک کی خدمت کی اور آج بھی مختلف محاذوں پر وطن عزیز پاکستان کا دفاع کرتے نظر آتے ہیں۔ اپنے دور میں جراتمندانہ فیصلے کرتے ہوئے سب سے پہلے پاکستان کو چنا اور آج جب وہ شدید بیماری کی حالت میں ہیں تو اس وقت یکطرفہ فیصلہ نامنظور ہے ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ فیصلہ جگ ہنسائی کا سبب بنے گا۔ پرویز مشرف کو صفائی کا بہتر موقع نہیں دیا گیا۔ سرپرست اعلی خواجہ جمال سیٹھی نے کہا کہ تاریخ کے شاید وہ واحد حکمران ہوں گے جن کے سوئیزر لینڈ کے بینکوں میں اکاونٹس نہیں ہیں۔ انہوں نے ملیں اور فیکٹریاں نہیں لگائیں اور نا ہی قرضے معاف کروائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے