English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

زندہ کی توہین جائز ہے نہ میت کی بے حرمتی‘ سنی اتحاد کونسل

القمر

لاہور (نمائندہ جسارت) سنی اتحاد کونسل نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف دیے گئے عدالتی فیصلے پر تفصیلی شرعی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریعت کی روشنی میں میت کی بے حرمتی جائز نہیں جیسا کہ زندہ کی توہین ناجائز ہے۔انہوں نے تفصیلی شرعی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بیان دیاکہ جج شریعت اسلامیہ کی روشنی میں فیصلے کریں، صرف ایک فریق کو سننا اور دوسرے کو سنے بغیر فیصلہ دینا شرعاََ جائز نہیں اور نہ ہی یہ فیصلہ معتبر ہے۔علما بورڈ کا کہنا تھا کہ 3 دن نعش لٹکانے کا حکم غیر شرعی ہے اور شریعت اسلامیہ سے جہالت پر مبنی ہے۔ مشرف کیس کا فیصلہ قر آن و سنت سے متصادم اور آئین کے بھی خلاف ہے۔اجتماعی شرعی اعلامیہ جاری کرنے والوں میںشیخ الحدیث علامہ قمر سیالوی، مفتی حسیب قادری،مولانا عبد الشکور، علامہ محمد اعظم نوری و دیگر شامل ہیں۔
سنی اتحاد کونسل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے