English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

واٹر بورڈ میں طاقتور مافیا ڈائریکٹر اکائونٹس دلبرداشتہ ‘عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

سید عمران اقبال زاہدی کیخلاف سرگرم عمل منظم مافیا ذاتی مفادات کیلئے سازشوں میں مصروف تھا
الزامات کی زد میں آنے پر ایم ڈی واٹر بورڈ کو چھٹی کی درخواست دیدی جو منظور کرلی گئی
کراچی(وقائع نگار خصوصی)واٹر بورڈ کی منظم مافیا ادارے کی ایک اور اہم وکٹ گرانے میں کامیاب ہوگئی،ڈائریکٹر اکائوٹس نے عہدہ چھوڑ کر چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کرلیا،ایم ڈی واٹر بورڈ نے بھی منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق کافی عرصے سے الزامات کی زد میں رہنے والے واٹر بورڈ کے ڈائریکٹر اکائونٹس سید عمران اقبال زیدی نے دلبرداشتہ ہوکر اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران زیدی 30 دسمبر 2019ء سے عہدہ چھوڑ کر چھٹیوں پر روانہ ہوجائینگے جس کی ایم ڈی واٹر بورڈ نے منظوری دیدی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران زیدی کیخلاف گزشتہ کافی عرصے سے واٹر بورڈ کی ایک منظم مافیا ذاتی مفادات کیلئے سازشوں میں مصروف تھی،جس پر سابق اور موجودہ ایم ڈیز کی جانب سے متعدد بار انکوائریز بھی کی گئی تھیں،ذرائع کاکہنا ہے کہ واٹر بورڈ کی طاقتور مافیا کی جانب سے ان پر لگائے جانے والے الزامات پر عمران زیدی نے دلبرداشتہ ہوکر عہدہ چھوڑ کر چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی درخواست پر ہی ایم ڈی واٹر بورڈ نے ایک ماہ کی چھٹی منظور کی ہے جس کا باقاعدہ محکمہ ایچ آرڈی اے کی جانب سے لیٹر بھی جاری کردیا گیا ہے، محکمہ فنانس کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ اپنی چھٹیوں میں مزید اضافہ کرائینگے،تاہم ان کی جگہ اے او بکس عامر رشید کو ڈائریکٹر اکائونٹس کا لک آفٹر چارج دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے