لاہور (آن لائن) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی آئی سی حملہ کیس کے نامزد ملزم اور وزیراعظم عمران خان کے
بھانجے بیرسٹر حسان نیازی کی جانب سے دائر کردہ درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے حسان نیازی کو 2 مقدمات میں ایک ایک لاکھ روپے مالیت کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے اور 24 دسمبر کو تھانہ شادمان پولیس کو مقدمات کے ریکارڈ کے ساتھ عدالت میں پیش ہونے کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر بیرسٹر حسان نیازی اپنے وکلا کے ہمراہ خصوصی عدالت میں پیش ہوئے حسان نیازی 9 روز کی رو پوشی ختم کرنے کے بعد خود عدالت میں پیش ہوگئے۔ واضح رہے کہ حسان نیازی کے خلاف پولیس کی مدعیت میں سانحہ پی آئی سی میں مختلف الزامات کے تحت 2 الگ الگ مقدمات درج کر رکھے ہیں۔
حسان نیازی/ضمانت
