English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا کا پہلا خودکار پرواز کرنے والا ہیلی کاپٹر تیار

واشنگٹن (نیٹ نیوز) متعدد کمپنیوں کی جانب سے خودکار ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت رکھنے والے طیاروں کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے مگر ایک کمپنی نے دنیا کا پہلا خودکار پرواز کی صلاحیت رکھنے والا کمرشل ہیلی کاپٹر پیش کر دیا ہے۔ سکائی رائز نامی اس کمپنی نے کہاکہ اسے مستقبل میں شہروں میں کام کرنے والی فضائی ٹیکسیوں کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔ کمپنی کی جانب سے خودکار پرواز کرنے والے ہیلی کاپٹر کی کامیاب آزمائش کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کو اس وقت موجود ہیلی کاپٹرز میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اور ویڈیو میں بھی رابنسن آر 44 میں اس کا اضافہ کرکے تجربہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے