ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی انڈر 16 فائنل بارش کی نذر پنجاب اور کے پی کے مشترکہ فاتح

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیصل آباد میں بارش کے باعث پی سی بی قومی انڈر 16 ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل شروع ہی نہ ہوسکا۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں سنٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان میچ واش آؤٹ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر فاتح قرار دے دیا گیا۔ ایونٹ میں14وکٹیں حاصل کرنے والے ناردرن کے محمد ابراہیم کو بہترین بولرجبکہ206 رنز بنانے والے سندھ کے سعد بیگ کو ٹورنامنٹ کا بہترین بیٹسمین قرار دیا گیا۔سنٹرل پنجاب کے افضال منظور کوٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ دیا گیا۔ بلوچستان کے فیض اللہ بہترین آل راؤنڈر اور باسط علی کو بہترین فیلڈر قرار دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں