English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی ٹیسٹ کا دوسرا روز سری لنکا 271 رنز بنالکر آئوٹ

کراچی ٹیسٹ : پاکستانی بولر شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز وکٹ حاصل کرنے کے بعد پرجوش انداز میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن جمعہ کوکھیل ختم ہونے تک سری لنکا کی پہلی اننگ میں 80 رنز کی برتری کے جواب میں پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میں کسی نقصان کے بغیر 57 رنز بنالئے جبکہ اسے ابھی سری لنکا کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید 23 رنز درکار ہیں۔شان مسعود 21 اور عابد علی 31رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔قبل ازیں سری لنکا اپنی پہلی اننگ میں271رنز بناکرآئوٹ ہوگئی ۔لنکن ٹیم نے اپنی پہلی نامکمل اننگ کا آغاز انتہائی محتاط انداز میں کیااوراسے کھیل کے پہلے سیشن میں مزید 3 وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔ اس موقع پر دینش چندیمول نے پراعتماد اننگ کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔دینش چندیمول نے اپنی ٹیم کے مجموعی اسکور کو بہتر بناتے ہوئے ذاتی طور پر 74 رنز کا اضافہ کیا جس سے لنکن ٹیم کی پوزیشن میچ میں مستحکم ہوگئی۔ دینش چندیمول نے 10چوکوں کی مدد سے 143 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 74 رنز بنائے اور وہ حارث سہیل کی گیند پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ایم ڈی کے فریرہ نے بھی 94 گیندوں پر 48 رنز کی اچھی اننگ کھیلی جس میں ایک چھکا اور 6 چوکے شامل تھے۔سری لنکا کے بیٹسمین لاسیتھ ایمبول ڈنیا مجموعی اسکور78 رنز پر آئوٹ ہوئے جبکہ میتھوس بھی 80 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ لاسیتھ ایمبول ڈنیا 34 گیندوں پر 13 رنز بناکر محمد عباس کی گیند پراسد شفیق کے ہاتھوں سلپ میں کیچ آئوٹ ہوئے جبکہ میتھوس کو شاہین شاہ آفریدی نے وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کروایا۔ انہوں نے بھی 44 گیندوںکا سامنا کرتے ہوئے 13 رنز بنائے۔ دھنن جیا ڈی سیلوا اور دینش چندیمول کے درمیان چھٹی وکٹ کی پارٹنرشپ میں 67 رنز کی پارٹنرشپ ہوئی جب مجموعی اسکور 147 پر پہنچا تو شاہین شاہ آفریدی نے دھنن جیا ڈی سیلوا کو آئوٹ کر کے پاکستان کو چھٹی کامیابی دلوادی۔ دھنن جیا ڈی سیلوانے 56 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 32 رنز بنائے۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے 26.5 اوورز میں 77رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عباس نے 27 اوورز میں 55 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔حارث سہیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قومی ٹیم نے 3 نوبال،6 وائڈ بال، 10 لیگ بائیز اور 4 بائیز سمیت 23 رنز اضافی دئیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے