English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سائوتھ ایشین گیمز میں پاکستان کا میڈلز میں چوتھا نمبر لمحہ فکریہ ہے،اسد نسیم

القمر

لاہور(جسارت نیوز )انصاف فار یو کے بانی اسد شمیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی طرح باقی کھیلوں کو بھی اہمیت دی جانی چاہیے، پاکستان میں کرکٹ کو اسپانسرز بھی بڑی تعداد میں ملتے ہیں اور ٹی وی پر کوریج بھی زیادہ دی جاتی ہے لیکن دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں کو اسپانسرشب ملتی ہے نہ ہی میڈیا ان کی طرف دھیان دیتا ہے۔ اسد شمیم نے کہا کہ ا سپورٹس مین چاہے باکسنگ، ٹینس، ہاکی، فٹ بال، والی بال سمیت جس بھی فیلڈ کا ہو، اسے حکومت کی جانب سے سہولیات میسر ہونی چاہئیں کم از کم اسپورٹس مین کا روزگار حکومت اپنے ذمہ لے، تاکہ کھلاڑی اپنے کھیل پر توجہ مرکوز رکھ سکیں اور اپنے اپنے میدانوں میں فتوحات حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اچھے کھلاڑیوں کی حکومتی سطح پر سرپرستی اور حوصلہ افزائی نہ ہونے سے وہ مایوس ہو رہے ہیں، روزگار کی تلاش میں کھلاڑی اپنے کھیل کو جاری نہیں رکھ پا رہے لہٰذا ہمیں قومی کھلاڑیوں کے حوصلے پست نہیں ہونے دینے بلکہ انہیں ان کے کھیلوں سے جڑے رکھنے میں معاونت کرنی ہے۔ پاکستانی نژاد برطانوی بزنس مین اسد شمیم نے زور دیا کہ کھیل ہی صحت مند معاشرے کی ضمانت ہیں، ملک میں کرکٹ کے علاوہ بھی دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں ہونی چاہئیں، جس کے ذریعے گراس روٹ لیول کا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، حکومت اس جانب توجہ نہیں دے رہی کہ اولمپک گیمز میں پاکستان کی کارکردگی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ابھی حال ہی میں ساؤتھ ایشین گیمز ہوئے ہیں، جس میں میڈلز کے اعتبار سے پاکستان کا نمبر چوتھا رہا، افسوسناک امر یہ ہے کی جنوبی ایشیائی ممالک میں بھی پاکستان ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے میں ناکام رہا اور پہلی 2 پوزیشن بالترتیب بھارت اور نیپال نے حاصل کیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کو اہمیت کو نہ سمجھا گیا تو عالمی افق پر نئے قومی کھلاڑی نمودار نہیں ہوسکیں گے جیسا کہ اب اسکواش کے کھیل میں پاکستان کا حال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی ایک زندہ مثال ہانیہ منہاس ہے، جو ٹینس کی ایک بہترین کھلاڑی ہے ہانیہ کے والد پریشان ہیں کہ ان کہ بچی کو اسپانسرز نہیں مل رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے