English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بینظیر بھٹو شہید ٹینس چیمپئن شپ نورملک اور سارہ سیمی فائنل میں

القمر

اسلام آباد (جسارت نیوز) نور ملک، سارہ محبوب، سارہ منصور اور ماہین آفتاب بے نظیر بھٹو شہید ٹینس چیمپئن شپ کے خواتین سنگلز کے سیمی فائنل مقابلوں میں پہنچ گئیں جبکہ عقیل خان، ہیرا عاشق، مزمل مرتضیٰ اور احمد چوہدری پہلے ہی مینز سنگلز کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکے ہیں، سیمی فائنل مقابلے آج کھیلے جائیں گے۔ گذشتہ روز اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے لیڈیز سنگلز کے پہلے کوارٹر میں نور ملک نے عیشا جواد کو 2-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں سارہ محبوب نے مریم مرزا کو 2-0 سے ہرا کر سیمی فائنل میں داخل ہوئی۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں سارہ منصور نے مہوش چشتی کو 2-0 سے اور چوتھے کوارٹر فائنل میں ماہین آفتاب نے مہک کھوکر کو 3-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ بوائز کے مقابلوں میں محمد شعیب نے مہاتر محمد کو 2-0 سے، سبحان بن سالک نے فرمان شکیل کو 2-1 سے، عاقب حیات نے حذیفہ عبدالرحمن کو 2-1 سے اور حاشیس کمار نے فیضان فیاض کو 2-1 سے ہرا کر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ ٹورنامنٹ میں ملک سے150 سے زائد مرد اور خواتین حصہ لے رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے کل کھیلے جائیں گے۔ فائنل کے بعد کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے