ڈیرہ مرادجمالی (جسارت نیوز)چوتھا اوچ پاور انٹر اسکولز کرکٹ ٹورنامنٹ نصیرآباد کا افتتاحی تقریب شہید عبدالغفار سیال کرکٹ گرائونڈ ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر علی محمدشہی تھے ۔دیگر مہمانوں میں اوچ پاور کے چیف ایڈمنسٹریشن انچارج طارق خان،ڈسٹرکٹ کرکٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین میر غلام نبی عمرانی، ناصر ترین، اسپورٹس افیسر نصیرآباد رحیم بخش جویا،حسین بخش کھوسہ ،پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو سمیت اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر علی محمد شہی نے اسٹروک لگاکر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا جوکہ 12 دن جاری رہے گا اس ایونٹ میں ڈسٹرکٹ نصیر آباد کے 10 ہائی ا سکولز کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔تقریب سے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر علی محمد شہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد سے مثبت اور تعمیری سوچ پروان چڑھتی ہے، جس سے معاشرے میں ایک مجموعی تبدیلی اور خوشحالی آتی ہے۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر علی ایم شہی نے اعلان کیاکہ اس ٹورنامنٹ کے بعد شہید کمشنر طارق زھری کے نام سے ایک بڑا ٹورنامنٹ منعقد کریں گے ۔اوچ پاور پلانٹ کے ایڈمنسٹریشن انچارج طارق خان جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوچ پاور پلانٹ نصیرآباد میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ اسکولوں سے نوجوان کھلاڑی اگے ائیں اوچ پاور پلانٹ کرکٹ۔ فٹبال اور بیٹ منتن کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہی ہے۔
