English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ویتنام کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں، کمرشل قونصلر

القمر

کراچی:  ویتنام کے کمرشل قونصلر ہانگ ٹین نے کہا ہے کہ ویتنام کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر ویتنام کے کمرشل قونصلر ہانگ ٹین نے کہا ہے کہ ویتنام کے سرمایہ کار پاکستان میں شعبہ جاتی بنیادوں پر سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں جبکہ پاکستان کے سیاحتی مراکز کو دیکھنے کیلیے ویتنامی سیاحوں نے بھی پاکستان آنے کی خواہش ظاہرکی ہے۔

انھوں نے کہاکہ باہمی تجارت و تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جارہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کاٹی نے ہمیشہ دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے حوصلہ افزائی کی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ فارما، سی فوڈ اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں دونوں ممالک کی کمپنیوں کے مابین تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔ اس موقع پرکاٹی کے سینیئر نائب صدر محمد اکرام راجپوت نے کہا کہ ویتنام اور پاکستان کے مابین متعدد شعبوں میں تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ کے روشن امکانات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے